سنن الدارقطني
الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك— شکار اور ذبیحوں سے متعلق
بَابُ الْأَكْلِ مِنْ آنِيَةِ الْمُشْرِكِينَ باب: : مشرکوں کے برتن میں کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 4801
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنِ الْخُشَنِيِّ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " إِنَّا نُخَالِطُ الْمُشْرِكِينَ وَلَيْسَ لَنَا قُدُورٌ ، وَلا آنِيَةٌ غَيْرُ آنِيَتِهِمْ ، قَالَ : فَقَالَ : اسْتَغْنُوا عَنْهَا مَا اسْتَطَعْتُمْ ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَارْحَضُوهَا بِالْمَاءِ فَإِنَّ الْمَاءَ طَهُورُهَا ، ثُمَّ اطْبُخُوا فِيهَا " .محمد محی الدین
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم لوگ مشرکین کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں، ہماری الگ سے ہنڈیا نہیں ہے اور الگ سے برتن نہیں ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہو سکے تو ان سے بچنے کی کوشش کرو، لیکن اگر کوئی گنجائش نہ ہو تو اسے پانی کے ساتھ دھو لو، پانی اس کو پاک کر دے گا پھر اس میں (کھانا) پکا لو۔“