سنن الدارقطني
الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك— شکار اور ذبیحوں سے متعلق
بَابُ الْمَنْعِ مِنَ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلُبْسِ الْحَرِيرِ باب: سونے اور چاندی کے برتنوں سے پینے اور ریشم پہننے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 4796
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، نَا أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَنَّ حُذَيْفَةَ اسْتَسْقَى ، فَأَتَاهُ دِهْقَانُ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَأَخَذَهُ فَرَمَاهُ بِهِ ، وَقَالَ : " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ، وَأَنْ نَأْكُلَ فِيهِمَا ، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ ، وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ " .محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے پینے کے لیے پانی مانگا تو ایک کسان چاندی کے برتن میں ان کے لیے پانی لے کر آیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اسے پکڑا اور اسے پھینک دیا اور پھر فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم سونے یا چاندی کے برتن میں کچھ پییں یا ان میں کچھ کھائیں اور آپ نے ہمیں ریشم اور دیباج پہننے سے اور ان پر بیٹھنے سے بھی منع کیا ہے۔