حدیث نمبر: 478
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، نا الْمُعَلَّى الْمَالِكِيُّ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْخٌ كَبِيرٌ ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ مَتَى السَّاعَةُ ؟ فَقَالَ : " وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ " ، قَالَ : لا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ كَبِيرِ صَلاةٍ وَلا صِيَامٍ ، إِلا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، قَالَ : " فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ " ، قَالَ : فَذَهَبَ الشَّيْخُ فَأَخَذَ يَبُولُ فِي الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عَلَيْهِ النَّاسُ فَأَقَامُوهُ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دَعُوهُ عَسَى أَنْ يَكُونَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ " ، فَصَبُّوا عَلَى بَوْلِهِ الْمَاءَ . كَذَا قَالَ يُوسُفُ : الْمُعَلَّى الْمَالِكِيُّ ، الْمُعَلَّى مَجْهُولٌ.
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بڑی عمر کا آدمی تھا، اس نے عرض کیا: ”اے محمد! قیامت کب آئے گی؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے اس کے لیے کوئی زیادہ نمازیں اور روزے تیار نہیں کیے ہیں، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہوگے جس کے ساتھ تم محبت رکھتے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر وہ بڑی عمر کا آدمی گیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کرنا چاہا، کچھ لوگ اس کے پاس سے گزرے اور اسے روک دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے کرنے دو! ہو سکتا ہے، یہ جنتی ہو۔“ پھر ان لوگوں نے اس کے پیشاب پر پانی بہا دیا۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني / كتاب الطهارة / حدیث: 478
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6168، 6169، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2641، 2641، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 477، 478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3794»
«قال الدارقطني: وليست بمحفوظ عن أبي بكر بن عياش العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (5 / 80)»