حدیث نمبر: 4767
نَا أَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِي ، نَا بُنْدَار نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِي ٍّ نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ جَابِر ٍ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِب قَالَ : " حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَشْيَاءَ يَوْمَ خَيْبَرَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يُوشِكُ الرَّجُلُ يَتَّكِئُ عَلَى أَرِيكَتِهِ يُحَدِّثُ بِحَدِيثِي ، فَيَقُولُ : بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ فَمَا وَجَدْنَا فِيهِ حَلالا اسْتَحْلَلْنَاهُ ، وَمَا كَانَ فِيهِ حَرَامًا حَرَّمْنَاهُ ، وَإِنَّ مَا حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا حَرَّمَ اللَّهُ " .
محمد محی الدین

سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن کچھ چیزوں کو حرام قرار دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب وہ وقت آئے گا جب کوئی شخص اپنے تکیے کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے گا اور میری حدیث بیان کرے گا اور کہے گا: میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب کا حکم کافی ہے، ہمیں اس میں جو چیز حلال ملے گی ہم اسے حلال سمجھیں گے اور اس میں جو چیز حرام ملے گی ہم اسے حرام قرار دیں گے۔“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اللہ کا رسول جس چیز کو حرام قرار دے وہ اسی طرح ہے جیسے وہ چیز ہوتی ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك / حدیث: 4767
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح ، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 12، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 370، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3804، 4604، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2664، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 606، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 12، 3193، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4767، 4768، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17447، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24816»
«حديث صحيح ، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (3 / 43)»