سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ فِي النَّوْمِ قَاعِدًا لَا يُنْقِضُ الْوُضُوءَ باب: : بیٹھے ہوئے سو جانا وضو نہیں توڑتا، اس بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 475
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، نا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ حَتَّى يُخْفِقُوا بِرُءُوسِهِمْ ، ثُمَّ يَقُومُونَ يُصَلُّونَ وَلا يَتَوَضَّئُونَ " . صَحِيحٌ.محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم عشاء کی اذان کے انتظار میں ہوتے تھے، یہاں تک کہ ان کے سر جھک جایا کرتے تھے (یعنی وہ سو جاتے تھے)، پھر وہ اٹھ کر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ یہ روایت مستند طور پر منقول ہے۔