سنن الدارقطني
الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك— شکار اور ذبیحوں سے متعلق
بَابُ الضَّحَايَا باب: قربانی کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 4748
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ تَمَامِ بْنِ صَالِحٍ النَّهْرَانِيُّ بِحِمْصَ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ يَقْظَانَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نسخت الزَّكَاةُ كُلَّ صَدَقَةٍ فِي الْقُرْآنِ ، وَنَسَخَ صَوْمُ رَمَضَانَ كُلَّ صَوْمٍ ، وَنَسَخَ غُسْلُ الْجَنَابَةِ كُلَّ غُسْلٍ ، وَنَسَخَتِ الأَضَاحِيُّ كُلَّ ذَبْحٍ " ، عُقْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ مَتْرُوكٌ أَيْضًا.محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زکوٰۃ نے قرآن میں موجود ہر صدقے کو منسوخ کر دیا ہے، رمضان کے روزے نے ہر روزے کو منسوخ کر دیا ہے، غسل جنابت نے ہر غسل کو منسوخ کر دیا ہے اور عید کی قربانی نے ہر ذبیحے کو منسوخ کر دیا ہے۔“