سنن الدارقطني
الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك— شکار اور ذبیحوں سے متعلق
بَابُ الضَّحَايَا باب: قربانی کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 4747
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْخَلالُ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا عُبَيْدٌ الْمُكْتِبُ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَسَخَ الأَضْحَى كُلَّ ذَبْحٍ ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ كُلَّ صَوْمٍ ، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ كُلَّ غُسْلٍ ، وَالزَّكَاةُ كُلَّ صَدَقَةٍ " ، خَالَفَهُ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ ، هُوَ ابْنُ شَرِيكٍ ، وَكِلاهُمَا ضَعِيفَانِ ، وَالْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ مَتْرُوكٌ.محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی کے حکم نے ہر ذبیحہ کو منسوخ کر دیا ہے جو اس سے پہلے تھا، رمضان کے روزوں نے (پہلے کے) ہر روزے کو منسوخ کر دیا ہے، غسل جنابت نے (پہلے کے) ہر غسل کو منسوخ کر دیا ہے اور زکوٰۃ نے (پہلے کے) ہر صدقے کو منسوخ کر دیا ہے۔“