سنن الدارقطني
الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك— شکار اور ذبیحوں سے متعلق
بَابُ الضَّحَايَا باب: قربانی کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 4742
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، أنا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ ، أَنَّهُ بَلَغَهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الضَّحَايَا إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْتَأَنَّى ذَلِكَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: جس شخص کے پاس گنجائش ہو اور وہ پھر بھی قربانی نہ کرے تو وہ ہماری مسجد میں نہ آئے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگوں والے دو مینڈھوں کی قربانی کی تھی، ان میں سے ایک جانور آپ نے اپنے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ذبح کیا تھا اور دوسرا اپنی امت کے ان افراد کی طرف سے ذبح کیا تھا جو نہ کر سکے۔