سنن الدارقطني
الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك— شکار اور ذبیحوں سے متعلق
كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: : شکار ‘ ذبیحہ ‘ کھانوں وغیرہ کا بیان
حدیث نمبر: 4735
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي ، نَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، سُئِلَ " عَنِ الْجَزُورِ ، وَالْبَقَرَةِ يُوجَدُ الْجَنِينُ فِي بَطْنِهَا ، فَقَالَ : إِذَا سَمَّيْتُمْ عَلَى الذَّبِيحَةِ فَذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اونٹنی یا گائے کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کے پیٹ میں اس کا بچہ ہوتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اسے ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لے لو، تو پھر اس پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا، اس بچے کا ذبح کرنا شمار ہو گا۔“