حدیث نمبر: 4727
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، نَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، نَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ سورة المائدة آية 96 " ، وَطَعَامُهُ مَا لُفِظَ.
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تمہارے لیے سمندر کے شکار کو اور اس کے کھانے کو حلال قرار دیا گیا ہے یہ تمہارے لیے اور سفر کرنے والوں کے لیے زاد راہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس کے کھانے سے مراد وہ چیز ہے، جو وہ باہر پھینک دے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك / حدیث: 4727
تخریج حدیث «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1817، 1818، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19048، 19050، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4727، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 20122، 20126»