سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ الْحُكْمِ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ وَالصَّبِيَّةِ مَا لَمْ يَأْكُلَا الطَّعَامَ باب: : جو بچہ یا بچی کھانا نہیں کھاتے ہوں ، ان کے پیشاب کا حکم
حدیث نمبر: 472
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ ، قَالَ : " يُصَبُّ عَلَيْهِ مِثْلُهُ مِنَ الْمَاءِ ، قَالَ : كَذَلِكَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَوْلِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا " . إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ أَبِي يَحْيَى ضَعِيفٌ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بچے کے پیشاب کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: ”جس حصے پر وہ لگا ہو، اس حصے پر پانی چھڑک دیا جائے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کا پیشاب لگنے پر بھی اسی طرح کیا تھا۔ اس روایت کا راوی ابراہیم، ابویحییٰ کا بیٹا ہے اور یہ ضعیف ہے۔