سنن الدارقطني
كتاب الأشربة وغيرها— مشروبات کا بیان
بَابُ الْمَنْعِ مِنْ تَخْلِيلِ الْخَمْرِ باب: :شراب کو خمیر کرنے کی ممانعت کا بیان
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، نَا أَبِي ، نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو طَلْحَةَ ، عَن أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ كَانَ عِنْدَهُ مَالٌ لِيَتَامَى فَاشْتَرَى بِهِ خَمْرًا ، قَالَ : فَنَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ ، قَالَ : وَمَا خَمْرُنَا يَوْمَئِذٍ إِلا مِنَ التَّمْرِ ، قَالَ : فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ لَهُ : " إِنَّهُ كَانَ عِنْدِي مَالُ يَتِيمٍ فَاشْتَرَيْتُ بِهِ خَمْرًا قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ الْخَمْرُ ، فَأَمَرَنِي ، أَكْسِرُ الدِّنَانَ وَأُهْرِيقُهُ ، فَأَتَيْتُهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ كُلَّ ذَلِكَ يَأْمُرُنِي ، أَنْ أَكْسَرَ الدِّنَانَ وَأُهْرِيقَهُ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے: ان کے پاس یتیموں کا کچھ مال تھا، انہوں نے اس کے ذریعے شراب خرید لی، پھر شراب کی حرمت کا حکم نازل ہو گیا۔ راوی کہتے ہیں: ان دنوں ہماری شراب صرف کھجور کے ذریعے بنائی جاتی تھی۔ راوی کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: میرے پاس یتیموں کا کچھ مال ہے، میں نے اس کے ذریعے شراب خرید لی ہے، یہ شراب کا حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں وہ برتن توڑ دوں اور شراب کو بہا دوں، میں تین مرتبہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، ہر مرتبہ آپ نے مجھے یہی ہدایت کی کہ میں برتن توڑ دوں اور شراب کو بہا دوں۔