سنن الدارقطني
كتاب الأشربة وغيرها— مشروبات کا بیان
فَصْلُ: صَنَعَ الْخَلَّ مِنَ الْخَمْرِ باب: : شراب سے سرکہ بنانا
حدیث نمبر: 4702
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : جَاءَ أَبُو طَلْحَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " إِنِّي اشْتَرَيْتُ لأَيْتَامٍ فِي حِجْرِي خَمْرًا ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَهْرِقِ الْخَمْرَ وَكَسِّرِ الدِّنَانَ " ، فَأَعَادَ ذَلِكَ عَلَيْهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ.محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: میں نے اپنے زیر پرورش یتیم بچوں کے لیے کچھ شراب خریدی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب کو بہا دو اور اس کے برتن کو توڑ دو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔