سنن الدارقطني
كتاب الأشربة وغيرها— مشروبات کا بیان
كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ باب: مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 4682
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ : " نُبِذَ لِعُمَرَ لِقُدُومِهِ فَتَأَخَّرَ يَوْمًا فَأَتَى بِنَبِيذٍ قَدِ اشْتَدَّ ، قَالَ : فَدَعَا بِجِفَانٍ فَصَبَّهُ ، ثُمَّ صَبَّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ " .محمد محی الدین
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے نبیذ تیار کی گئی، اس موقع پر جب انہوں نے آنا تھا لیکن وہ تاخیر سے آئے، ان کی خدمت میں نبیذ پیش کی گئی جو تیز ہو چکی تھی تو انہوں نے ایک پیالہ منگوا کر اس میں ڈال دیا اور پھر اس پر پانی بھی ڈال دیا اور یوں اس کی شدت کو کم کیا۔