حدیث نمبر: 4679
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ ، حَدَّثَكُمْ أَبُو كَامِلٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الأَجْدَعِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : " بَيْنَا نَحْنُ نُزُولٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالأَبْطَحِ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَقَالَ فِيهِ : أَلا إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ ، فَزُورُوهَا تُذَكِّرْكُمْ آخِرَتَكُمْ ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلاثٍ ، فَكُلُوا وَادَّخِرُوا ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الأَوْعِيَةِ وَإِنَّ الأَوْعِيَةَ لا تُحَرِّمُ شَيْئًا ، فَاشْرَبُوا وَلا تَسْكَرُوا " ، فَرْقَدٌ ، وَجَابِرٌ ، ضَعِيفَانِ ، وَلا يَصِحُّ.
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وادی بطحا میں پڑاؤ کیا (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے، جس کے یہ الفاظ ہیں): ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں تمہاری آخرت کی یاد دلائیں گی، میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کیا تھا تو اب تم اسے کھا بھی لیا کرو اور ذخیرہ بھی کیا کرو اور میں نے تمہیں مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا تو برتن کسی چیز کو حرام نہیں کرتے ہیں، تم ان میں پی لیا کرو لیکن نشے والی چیز نہ پینا۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الأشربة وغيرها / حدیث: 4679
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 981، 5409، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1391، 3311، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1571، 3406،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4679، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4405، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 11931»
«قال الدارقطني: فرقد وجابر ضعيفان ولا يصح ، سنن الدارقطني: (5 / 467) برقم: (4679)»