سنن الدارقطني
كتاب الأشربة وغيرها— مشروبات کا بیان
كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ باب: مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : جَاءَ قَوْمٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " إِنَّا نَنْبِذُ نَبِيذًا فَنَشْرَبُهُ عَلَى طَعَامِنَا ، فَقَالَ : اشْرَبُوا وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ ، فَأَعَادُوا عَلَيْهِ ، فَقَالَ : إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قَلِيلِ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ " .عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نبیذ تیار کرتے ہیں اور اسے کھانے کے ساتھ پیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پی لیا کرو لیکن ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو۔“ انہوں نے اپنی بات دہرائی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس چیز کو تھوڑی مقدار استعمال کرنے سے بھی منع کیا ہے جس کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر دیتی ہے۔“