سنن الدارقطني
كتاب الأشربة وغيرها— مشروبات کا بیان
كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ باب: مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَتَاهُ قَوْمٌ فَقَالُوا : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، إِنَّا نَنْبِذُ النَّبِيذَ فَنَشْرَبُهُ عَلَى غَدَائِنَا وَعَشَائِنَا ، قَالَ : اشْرَبُوا وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا نُكْسِرُهُ بِالْمَاءِ ، فَقَالَ : حَرَامٌ قَلِيلُ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ " .عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نبیذ تیار کرتے ہیں اور صبح شام اسے پیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پی لیا کرو لیکن (یہ یاد رکھنا) ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم پانی کے ذریعے (اس کے نشے کی تیزی کو) توڑ دیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر رہی ہو، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“