سنن الدارقطني
كتاب الأشربة وغيرها— مشروبات کا بیان
كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ باب: مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 4669
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْبُسْتَانِيُّ ، نَا أَبُو حَفْصٍ الدِّمَشْقِيُّ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، مِنْ وَلَدِ عَلِيٍّ ، عَنْ بَعْضِ أَهْلِ بَيْتِهِ ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ ، " عَنِ النَّبِيذِ ؟ ، فَقَالَتْ : يَا بُنَيَّ ، إِنَّ اللَّهَ لَمْ يُحَرِّمِ الْخَمْرَ لاسْمِهَا ، وَإِنَّمَا حَرَّمَهَا لِعَاقِبَتِهَا ، وَكُلُّ شَرَابٍ يَكُونُ عَاقِبَتُهُ كَعَاقِبَةِ الْخَمْرِ ، فَهُوَ حَرَامٌ كَتَحْرِيمِ الْخَمْرِ " .محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اولاد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جعفر اپنے خاندان کے کسی شخص کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبیذ کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بیٹے! اللہ تعالیٰ نے خمر کو اس کے نام کی وجہ سے حرام قرار نہیں دیا بلکہ اس کے نتیجے کی وجہ سے حرام قرار دیا ہے، تو ہر وہ مشروب جس کا نتیجہ اسی طرح کا ہو، جو شراب کا ہوتا ہے، تو وہ حرام ہو گا، جس طرح شراب حرام ہے۔