سنن الدارقطني
كتاب الأشربة وغيرها— مشروبات کا بیان
كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ باب: مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " إِنَّمَا حُرِّمَتِ الْخَمْرُ وَالْمُسْكِرُ مِنْ كُلِّ شَرَابٍ " ، قَالَ مُوسَى : وَنا بَعْضُ أَصْحَابِنَا ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ بِنْتِ السُّدِّيِّ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ عَيَّاشٍ الْعَامِرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَهُ سَوَاءً : " وَالْمُسْكِرُ مِنْ كُلِّ شَرَابٍ " . قَالَ مُوسَى : وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، لأَنَّهُ قَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " ، وَرَوَى عَنْهُ طَاوُسٌ ، وَعَطَاءٌ ، وَمُجَاهِدٌ : " مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ " ، وَرَوَاهُ عَنْهُ قَيْسُ بْنُ جُبَيْرٍ ، وَكَذَلِكَ فُتْيَا ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْمُسْكِرِ.سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: خمر اور ہر نشہ آور مشروب کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی گئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ جبکہ بعض راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر دے، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“ بعض راویوں نے اس بارے میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا فتوی بھی نقل کیا ہے جو نشہ آور چیز کے بارے میں ہے (جو درج ذیل ہے)۔