سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ نَجَاسَةِ الْبَوْلِ وَالْأَمْرِ بِالتَّنَزُّهِ مِنْهُ وَالْحُكْمِ فِي بَوْلِ مَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ باب: : پیشاب کا ناپاک ہونا اور اس سے بچنے کا حکم اور جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے، ان کے پیشاب کا حکم
حدیث نمبر: 466
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " عَامَّةُ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ فَتَنَزَّهُوا مِنَ الْبَوْلِ " . لا بَأْسَ بِهِ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”قبر کا عذاب پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے، تو تم لوگ پیشاب سے بچو۔“ اس روایت کی سند میں کوئی حرج نہیں ہے۔