سنن الدارقطني
كتاب الأشربة وغيرها— مشروبات کا بیان
كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ باب: مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 4616
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ حَمَّادٌ : " وَلا أَعْلَمُهُ إِلا رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ ، وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَمَاتَ وَهُوَ يُدْمِنُهَا ، لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الآخِرَةِ " ،.محمد محی الدین
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان) نقل کرتے ہیں: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور ہر نشہ آور چیز خمر ہے، جو شخص دنیا میں شراب پیتا ہو اور اسے باقاعدگی سے پیتے ہوئے مر جائے، وہ آخرت میں اسے نہیں پیے گا۔“