سنن الدارقطني
كتاب الأشربة وغيرها— مشروبات کا بیان
كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ باب: مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 4615
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عُمَرَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ ، فَقَالَ : " وَجَدْتُ مِنْ فُلانٍ رِيحَ الشَّرَابِ ، فَسَأَلْتُهُ مَاذَا شَرِبَ ؟ فَزَعَمَ أَنَّهُ شَرِبَ الطَّلا ، وَأَنَا سَائِلٌ عَنِ الشَّرَابِ فَإِنْ كَانَ يُسْكِرُ جَلَدْتُهُ ، فَجَلَدَهُ عُمَرُ الْحَدَّ تَامًّا " .محمد محی الدین
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کے پاس تشریف لائے، انہوں نے فرمایا: مجھے فلاں شخص سے شراب کی بو محسوس ہوئی، میں نے اس سے دریافت کیا کہ اس نے کیا ہے؟ تو اس نے بتایا: اس نے طلا پیا ہے۔ میں شراب کے بارے میں دریافت کر رہا ہوں، اگر اسے نشہ ہو گیا تو میں اسے کوڑے لگاؤں گا۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے مکمل حد کے کوڑے لگوائے۔