حدیث نمبر: 4565
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَذِهِ حَرَمُ اللَّهِ حَرَّمَهَا يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَوَضَعَ هَذَيْنِ الْجَبَلَيْنِ ، لَمْ يَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِي وَلا يَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِي وَلَمْ يَحِلَّ لِي إِلا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ ، أَنْ لا يُحْصَدُ شَوْكُهَا ، وَلا يُنَفَّرَ صَيْدُهَا ، وَلا يُخْتَلَى خَلاءُهَا ، وَلا تُرْفَعُ لُقَطَتُهَا إِلا لِمُنْشِدٍ ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ أَهْلَ مَكَّةَ لا صَبْرَ لَهُمْ عَنِ الإِذْخِرِ لِقَيْنِهِمْ وَأَبْيَاتِهِمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِلا الإِذْخِرَ " .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کا حرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اس دن قابل احترام قرار دیا تھا جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ اس نے یہاں یہ دو پہاڑ رکھے ہیں، مجھ سے پہلے کسی بھی شخص کے لیے یہاں (جنگ و جدل) کرنا حلال نہیں ہوا اور میرے بعد بھی کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا۔ میرے لیے بھی یہ دن کے ایک مخصوص حصے میں حلال ہوا ہے۔ یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جائے گا، یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائے گا، یہاں کی گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جائے گا، البتہ اعلان کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! مکہ کے رہنے والے لوگ اذخر استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اسے سنار بھی استعمال کرتے ہیں اور گھروں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذخر کا حکم مختلف ہے (یعنی اسے کاٹنے کی اجازت ہے)۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك / حدیث: 4565
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1349، 1587، 1833، 1834، 2090، 2433، 2783، 2825، 3077، 3189، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1353،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3720، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2480، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1590، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4565، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2016، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 14290، 38079»