سنن الدارقطني
كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك— فیصلوں کا بیان
بَابُ الشُّفْعَةِ باب: حق شفعہ کا بیان
حدیث نمبر: 4531
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيِّ بْنِ سُلَيْمَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الشَّرِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ ، قِيلَ : مَا السَّقَبُ ؟ ، قَالَ : الْجِوَارُ " .محمد محی الدین
عمرو بن شرید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پڑوسی اپنے سقب کا زیادہ حق رکھتا ہے۔“ ان سے دریافت کیا کہ سقب سے مراد کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: پڑوس (میں موجود جگہ)۔