سنن الدارقطني
كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك— فیصلوں کا بیان
بَابُ الشُّفْعَةِ باب: حق شفعہ کا بیان
حدیث نمبر: 4530
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حُصَيْنِ الْجُبَيْلِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ " بَاعَ مِنْ رَجُلٍ نَصِيبًا لَهُ مِنْ دَارٍ لَهُ فِيهَا شَرِيكٌ ، فَقَالَ شَرِيكُهُ : أَنَا أَحَقُّ بِالْبَيْعِ مِنْ غَيْرِي ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ " .محمد محی الدین
عمرو بن شرید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر کا ایک اور حصہ فروخت کر دیا، ان کے ساتھ ایک اور شراکت دار شریک تھا تو اس شراکت دار نے ان سے کہا: کسی دوسرے کے مقابلے میں، میں اسے خریدنے کا زیادہ حق رکھتا ہوں۔ جب یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پڑوسی اپنے قریب موجود جگہ (کو خریدنے) کا زیادہ حق رکھتا ہے۔“