سنن الدارقطني
كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك— فیصلوں کا بیان
بَابُ الشُّفْعَةِ باب: حق شفعہ کا بیان
حدیث نمبر: 4527
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، أَنَّ سَعْدًا سَاوَمَ أَبَا رَافِعٍ ، أَوْ أَبُو رَافِعٍ سَاوَمَ سَعْدًا ، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ : " لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ ، مَا أَعْطَيْتُكَ .محمد محی الدین
عمرو بن شرید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے ساتھ یا شاید سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ساتھ کوئی سودا کیا تو سیدنا ابورافع نے کہا: کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا: ”پڑوسی اپنے پڑوس میں شفع کا زیادہ حق دار ہوتا ہے۔“ اگر میں نے یہ نہ سنا ہوتا تو میں تمہیں یہ جگہ نہ دیتا۔