سنن الدارقطني
كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك— فیصلوں کا بیان
[ بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ باب: بنجر زمینوں کو آباد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 4521
حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِيَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ قَيْسٍ الْمَأْرَبِيُّ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ شَرَاحِيلَ ، عَنْ سُمَيِّ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ شُمَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ ، قَالَ : " وَفَدْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَاسْتَقْطَعْتُهُ الْمِلْحَ ، فَقَطَعَهُ لِي ، فَلَمَّا وَلَّيْتُ قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَتَدْرِي مَا أَقْطَعْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّمَا أَقْطَعْتَهُ الْمَاءَ الْعِدَّ ، فَرَجَعَ فِيهِ " .محمد محی الدین
سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: میں نے آپ سے ”ملح“ نامی جگہ مانگی، آپ نے وہ مجھے عطا کر دی، جب میں وہاں سے اٹھ کر واپس جانے لگا تو ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کو پتا ہے کہ آپ نے اس کو کون سی جگہ دی ہے، آپ نے اسے بہتا ہوا پانی دے دیا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے وہ جگہ واپس لے لی۔