سنن الدارقطني
كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك— فیصلوں کا بیان
باب في الأقضية والأحكام باب: (عدالتی) فیصلوں اور احکام وغیرہ کا بیان
حدیث نمبر: 4467
وَبِهِ وَبِهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ ابْتُلِيَ بِالْقَضَاءِ بَيْنَ النَّاسِ فَلا يَرْفَعَنَّ صَوْتَهُ عَلَى أَحَدِ الْخَصْمَيْنِ مَا لا يَرْفَعُ عَلَى الآخَرِ " .محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے کی آزمائش میں مبتلا کر دیا جائے، وہ مقدمے کے دونوں فریقوں میں سے کسی کے سامنے بھی اپنی آواز بلند نہ کرے، جب تک وہ دوسرے فریق کے سامنے بھی آواز بلند نہیں کرتا (یعنی دونوں کے ساتھ برابری کا برتاؤ کرے)۔“