سنن الدارقطني
كتاب الأحباس— وقف کا بیان
باب الْأَحْبَاسِ باب: اللہ کی راہ میں کوئی چیز وقف کرنے کے احکام
حدیث نمبر: 4402
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُطَرِّفٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّ أَوَّلَ صَدَقَةٍ تُصُدِّقَ بِهَا فِي الإِسْلامِ صَدَقَةُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَأَنَّ عُمَرَ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " أَشِرْ كَيْفَ أَصْنَعُ ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : احْبِسْ أَصْلَهَا وَسَبِّلْ ثَمَرَهَا " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ اسلام میں کیا جانے والا پہلا صدقہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کیا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی تھی: ”یا رسول اللہ! آپ مجھے مشورہ دیجیے کہ میں اس کے بارے میں کیا طرز عمل اختیار کروں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اس زمین کو اپنے پاس رکھو اور اس کے پھل کو اللہ کی راہ میں دے دو۔“