سنن الدارقطني
كتاب الأحباس— وقف کا بیان
باب الْأَحْبَاسِ باب: اللہ کی راہ میں کوئی چیز وقف کرنے کے احکام
حدیث نمبر: 4400
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، نَا زُهَيْرٌ ، نَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، " خَتَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخِي امْرَأَتِهِ ، قَالَ : مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ مَوْتِهِ دِرْهَمًا ، وَلا دِينَارًا ، وَلا عَبْدًا ، وَلا أَمَةً ، وَلا شَيْئًا إِلا بَغْلَتَهُ وَسِلاحَهُ ، وَأَرْضًا تَرَكَهَا صَدَقَةً " .محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بر اور نسبتی اور آپ کی اہلیہ محترمہ کے بھائی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال کے وقت کوئی درہم و دینار، غلام، کنیز یا کوئی بھی چیز ترکے میں نہیں چھوڑی تھی، صرف آپ کا خچر تھا، آپ کے ہتھیار تھے اور ایک زمین تھی، جسے آپ نے صدقے کے طور پر چھوڑا تھا۔