سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ باب: : جب پانی میں نجاست مل جائے، تو اس کا حکم
حدیث نمبر: 44
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، نا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، نا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " إِذَا كَانَ الْمَاءُ قَدْرَ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يَحْمِلْ خَبَثًا " . كَذَا قَالَ : وَخَالَفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ رَوَوْهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالُوا : " أَرْبَعِينَ غَرْبًا " ، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ : " أَرْبَعُونَ دَلْوًا " ، سُلَيْمَانُ بْنُ سِنَانٍ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، كَذَا ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ.محمد محی الدین
عبدالرحمن بن ابوہریرہ اپنے والد (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کا یہ قول نقل کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”جب پانی چالیس قلے کی مقدار تک پہنچ جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، بعض روایات میں ”چالیس بڑے ڈول“ کا لفظ استعمال ہوا ہے، بعض روایات میں ”چالیس چھوٹے ڈول“ کا لفظ استعمال ہوا ہے (یعنی یہ لفظ ”قلے“ کی جگہ استعمال ہوا ہے)۔