حدیث نمبر: 4399
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا بِمِصْرَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ ، نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : " مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا وَلا دِرْهَمًا ، وَلا عَبْدًا ، وَلا أَمَةً إِلا بَغْلَتَهُ الشَّهْبَاءَ الَّتِي كَانَ يَرْكَبُهَا ، وَسِلاحَهُ ، وَأَرْضًا جَعَلَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ " ، قَالَ قُتَيْبَةُ مَرَّةً أُخْرَى : " جَعَلَهَا صَدَقَةً ".
محمد محی الدین

سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی دینار یا کوئی درہم یا کوئی غلام یا کوئی کنیز (ترکے میں) نہیں چھوڑے تھے، صرف آپ کا سفید خچر تھا، جس پر آپ سوار ہوا کرتے تھے، آپ کا اسلحہ تھا اور ایک زمین تھی، جسے آپ نے اللہ کے نام پر (صدقے کے طور پر) کر دیا تھا۔ قتیبہ نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آپ نے اسے صدقہ قرار دیا تھا۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الأحباس / حدیث: 4399
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2739، 2873، 2912، 3098، 4461، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2489، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1533، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3598 ، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4397، 4398، 4399، 4400، 4401، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18749، والترمذي فى "الشمائل"، 399»