سنن الدارقطني
كتاب الأحباس— وقف کا بیان
باب الْأَحْبَاسِ باب: اللہ کی راہ میں کوئی چیز وقف کرنے کے احکام
حدیث نمبر: 4398
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا مُسَدَّدٌ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ ، وَهُوَ يَقُولُ : " مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا سِلاحَهُ ، وَبَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ ، وَأَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً " .محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترکے میں صرف اپنے ہتھیار، اپنا سفید خچر اور ایک زمین چھوڑی تھی، جسے آپ نے صدقہ قرار دیا تھا۔