سنن الدارقطني
كتاب الأحباس— وقف کا بیان
باب الْأَحْبَاسِ باب: اللہ کی راہ میں کوئی چیز وقف کرنے کے احکام
حدیث نمبر: 4397
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ إِشْكَابَ ، نَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ ، قَال : " لَمْ يَتْرُكْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفْرَاءَ وَلا بَيْضَاءَ إِلا أَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً ، وَبَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ " .محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (وصال کے بعد) کوئی سونا یا چاندی نہیں چھوڑے تھے، صرف ایک زمین چھوڑی تھی، جسے آپ نے صدقہ قرار دیا تھا، اور ایک سفید خچر کو چھوڑا تھا۔