حدیث نمبر: 4396
نَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، قَالا : ثنا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، نَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَرَضَ فَرَائِضَ ، فَلا تُضَيِّعُوهَا ، وَحَرَّمَ حُرُمَاتٍ ، فَلا تَنْتَهِكُوهَا ، وَحَّدَ حُدُودًا ، فَلا تَعْتَدُوهَا ، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ ، فَلا تَبْحَثُوا عَنْهَا " ، لَفْظُ يَعْقُوبَ.محمد محی الدین
سیدنا ابوثعلبہ خشعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض مقرر کر دیے ہیں، تم انہیں ضائع نہ کرو، اس نے کچھ چیزوں کو حرام قرار دے دیا ہے، تم ان کا ارتکاب نہ کرو اور اس نے کچھ حدود متعین کر دی ہیں، تم ان کی خلاف ورزی نہ کرو، اس نے بھولے بغیر کچھ چیزوں کے بارے میں کچھ بیان نہیں کیا، تو تم ان کو کریدنے کی کوشش نہ کرو۔“