حدیث نمبر: 4384
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ ، تَقُولُ : " نزل فِي الْقُرْآنِ عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ ، وَهِيَ تُرِيدُ مَا يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ ، ثُمَّ نزل بَعْدُ أَوْ خَمْسٌ مَعْلُومَاتٌ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: قرآن میں پہلے دس متعین مرتبہ چوسنے کا حکم نازل ہوا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ تھی کہ وہ رضاعت، جس کے ذریعے حرمت ثابت ہوتی ہے، اس میں دس مرتبہ چوسنا لازم ہے، اس کے بعد پانچ متعین مرتبہ کا حکم نازل ہوا۔