حدیث نمبر: 4382
نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَدَقَةَ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا تُحَرِّمُ الإِمْلاجَةُ ، وَلا الإِمْلاجَتَانِ " ، قَالَ قَتَادَةُ : وَلا الْمَصَّةُ ، وَلا الْمَصَّتَانِ ".محمد محی الدین
سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ایک یا دو گھونٹ پینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ قتادہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوسنے سے (حرمت ثابت نہیں ہوتی)۔“