سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابٌ فِي نَهْيِ الْمُحْدِثِ عَنْ مَسِّ الْقُرْآنِ باب: : بےوضو شخص کے لیے قرآن کو چھونا منع ہے
حدیث نمبر: 438
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدٍ ابْنِي أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِمَا ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ كِتَابًا فِيهِ : " وَلا تَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلا طَاهِرًا " .محمد محی الدین
عبداللہ بن ابوبکر اور محمد بن ابوبکر اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خط لکھا تھا، جس میں یہ بات بھی تھی: ”قرآن کو صرف باوضو شخص چھوئے۔“