حدیث نمبر: 4357
وَأَيُّوبُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحَدُهُمَا : " لا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَالْمَصَّتَانِ ، وَقَالَ الآخَرُ : لا تُحَرِّمُ الإِمْلاجَةُ وَالإِمْلاجَتَانِ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے، ان میں سے ایک کے الفاظ یہ ہیں: ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ دوسرے راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ایک مرتبہ منہ میں لینے یا دو مرتبہ منہ میں لینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“