سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابٌ فِي نَهْيِ الْمُحْدِثِ عَنْ مَسِّ الْقُرْآنِ باب: : بےوضو شخص کے لیے قرآن کو چھونا منع ہے
حدیث نمبر: 435
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كَانَ فِي كِتَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ : " أَلا تَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلا عَلَى طُهْرٍ " . مُرْسَلٌ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ .محمد محی الدین
عبداللہ بن ابوبکر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو جو خط لکھا تھا، اس میں یہ بات بھی تھی: ”تم قرآن کو صرف باوضو حالت میں چھونا۔“ یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے راوی ”ثقہ“ ہیں۔