حدیث نمبر: 4344
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، نَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ إِلا أَرْبَعَةَ نَفَرٍ : عَبْدُ الْعُزَّى بْنُ خَطَلٍ ، وَمَقِيسُ بْنُ ضَبَابَةَ الْكِنَانِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، وَأُمُّ سَارَةَ ، فَأَمَّا عَبْدُ الْعُزَّى فَقُتِلَ وَهُوَ آخِذٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ " ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار افراد کے علاوہ سب کو امان دے دی تھی، وہ لوگ عبدالعزیٰ بن خطل، مقیس بن صبابہ، عبداللہ بن سعد اور ام سارہ تھے، جہاں تک عبدالعزیٰ کا تعلق ہے، تو اسے قتل کر دیا گیا، وہ خانہ کعبہ کے پردوں میں چھپا ہوا تھا۔