حدیث نمبر: 4340
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا ادَّعَتِ الْمَرْأَةُ طَلاقَ زَوْجِهَا فَجَاءَتْ عَلَى ذَلِكَ بِشَاهِدٍ عَدْلٍ ، اسْتُحْلِفَ زَوْجُهَا ، فَإِنْ حَلَفَ بَطُلَتْ شَهَادَةُ الشَّاهِدِ ، وَإِنْ نَكَلَ فَنُكُولُهُ بِمَنْزِلَةِ شَاهِدٍ آخَرَ ، وَجَازَ طَلاقُهُ " .محمد محی الدین
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی عورت اپنے شوہر سے طلاق لینے کا دعویٰ کر دے اور وہ اس بارے میں عادل گواہ کو پیش کر دے، تو اس کے شوہر سے حلف لیا جائے گا، اگر وہ حلف اٹھا لیتا ہے، تو اس گواہ کی گواہی باطل قرار دی جائے گی اور اگر وہ حلف اٹھانے سے انکار کر دیتا ہے، تو اس کا انکار کرنا دوسرے گواہ کا قائم مقام شمار ہو گا اور اس کی دی ہوئی طلاق تسلیم کی جائے گی۔“