سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابٌ فِي النَّهْيِ لِلْجُنُبِ وَالْحَائِضِ عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ باب: : جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لیے قرآن کی تلاوت کی ممانعت
حدیث نمبر: 433
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نا ابْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ ، ثنا عُمَرُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ زَمْعَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ ، وَقَالَ : " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُنَا الْقُرْآنَ وَهُوَ جُنُبٌ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن رواحہ گھر داخل ہوئے (اس کے بعد انہوں نے پورا واقعہ بیان کیا ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں:) سیدنا عبداللہ بن رواحہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”کوئی شخص جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرے۔“