حدیث نمبر: 4327
نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ زِيَادِ بْنِ آدَمَ ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نَا وُهَيْبٌ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذْ رَأَى رَجُلا قَائِمًا فِي الشَّمْسِ فَسَأَلَ عَنْهُ ، فَقَالُوا : هَذَا أَبُو إِسْرَائِيلَ نَذَرَ أَنْ يَقُومَ وَلا يَقْعُدَ ، وَلا يَسْتَظِلَّ وَيَصُومَ وَلا يَتَكَلَّمَ ، فَقَالَ : مُرُوهُ فَلْيَقْعُدْ ، وَلْيَسْتَظِلَّ ، وَلْيَتَكَلَّمْ ، وَلْيَصُمْ " .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ایک شخص کو دیکھا، جو دھوپ میں کھڑا ہوا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا، تو لوگوں نے بتایا کہ یہ ابواسرائیل ہے، اس نے یہ نذر مانی ہے کہ کھڑا رہے، بیٹھے گا نہیں، سائے میں نہیں آئے گا، روزہ رکھے اور کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس سے کہو کہ یہ بیٹھ جائے، سائے میں بھی آ جائے، بات چیت بھی کرے، البتہ روزہ رکھ لے۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  النذور / حدیث: 4327
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6704، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1010، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4385، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3228، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2136، 2136 م، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20150، 20152، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4323، 4324، 4325، 4326، 4327»