حدیث نمبر: 4322
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ ، نَا يَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ الْخَرَقِيُّ ، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، فَقَالَ : " إِنِّي قُلْتُ عَلَيَّ الْمَشْيِ إِلَى الْكَعْبَةِ ، فَقَالَ سَعِيدٌ : قُلْتَ عَلَيَّ نَذْرٌ ؟ ، قَالَ الرَّجُلُ : لا ، فَقَالَ : لَيْسَ عَلَيْكَ شَيْءٌ " .
محمد محی الدین

ابن حرملہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سعید بن مسیب سے سوال کیا، وہ بولا: ”میں نے یہ نذر مانی ہے کہ میں بیت اللہ تک پیدل چل کر جاؤں گا۔“ تو سعید نے کہا: ”تم نے لفظ نذر ماننا استعمال کیا تھا؟“ تو اس نے جواب دیا: ”نہیں!“ تو سعید نے کہا: ”تم پر کوئی چیز لازم نہیں ہے۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  النذور / حدیث: 4322
تخریج حدیث «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4322، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 15880، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 12474، 12559»