سنن الدارقطني
كتاب الوكالة— وکالہ کا بیان
خَبَرُ الْوَاحِدِ يُوجِبُ الْعَمَلَ باب: خبر واحد عمل کو واجب کر دیتی ہے
حدیث نمبر: 4312
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَوْ يُعْطَى النَّاسُ بِدَعْوَاهُمْ ، لادَّعَى نَاسٌ دِمَاءَ رِجَالٍ ، وَأَمْوَالَهُمْ ، وَلَكِنِ الْيَمِينُ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اگر لوگوں کو ان کے دعوے کے مطابق دینا شروع کر دیا جائے، تو لوگ دوسروں کی جانوں اور اموال کے بارے میں دعوے کرنے لگیں گے، جس شخص کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہو، اس پر صرف قسم اٹھانا لازم ہے۔“