حدیث نمبر: 4298
نَا أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا نُوحُ بْنُ دَرَّاجٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ وَلا إِقْرَارَ بِدَيْنٍ " .محمد محی الدین
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”وارث کے لیے وصیت نہیں ہو گی اور نہ ہی (وراثت کے مال میں) قرض کا اقرار ہو گا۔“