حدیث نمبر: 4288
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ ، نَا بَقِيَّة ُ عَنْ خُلَيْدِ بْنِ أَبِي خُلَيْدٍ ، أَبِي حَلْبَسٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيه ِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ فَأَوْصَى ، وَكَانَتْ وَصِيَّةً عَلَى كِتَابِ اللَّهِ ، كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا تَرَكَ مِنْ زَكَاتِهِ ".محمد محی الدین
سیدنا معاویہ بن قرہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کی موت کا وقت قریب آ جائے اور وہ کوئی وصیت کرے، تو اللہ تعالیٰ کی کتاب کے حکم کے مطابق، اگر اس کی وصیت ہو، تو یہ اس چیز کے لیے کفارہ بن جائے گی، جو وہ زکوٰة ادا نہیں کر سکا تھا۔“