حدیث نمبر: 4287
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْمُقْرِئُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي الْعَنْبَسِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أنا الْمُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ ، يَقُولُ : يَا ابْنَ آدَمَ اثْنَتَانِ لَمْ تَكُنْ لَكَ ، وَاحِدَةٌ مِنْهُمَا جَعَلْتُ لَكَ نَصِيبًا مِنْ مَالِكَ حِينَ أَخَذْتُ بِكَظَمِكَ لأُطَهِّرَكَ بِهِ وَلأُزَكِّيَكَ ، وَصَلاةُ عِبَادِي عَلَيْكَ بَعْدَ انْقِضَاءِ أَجَلِكَ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ”اے آدم کے بیٹے! تمہارے اندر دو خصوصیات ہیں، جو پہلے تم میں نہیں تھیں، ایک یہ کہ جب تم اپنے غصے پر قابوپاؤ گے، تو میں تمہارے مال میں اضافہ کر دوں گا، تاکہ اس طرح تمہیں پاک و صاف کروں اور دوسری یہ کہ جب تمہاری زندگی پوری ہو جائے گی، تو میرے بندے تمہارے لیے دعا کرتے رہیں گے (یا نماز ادا کریں گے)۔“