سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابٌ فِي النَّهْيِ لِلْجُنُبِ وَالْحَائِضِ عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ باب: : جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لیے قرآن کی تلاوت کی ممانعت
حدیث نمبر: 428
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي أَيُّوبَ الْعَلافُ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي الْكَنُودِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ الْغَافِقِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ لِعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ : " إِذَا تَوَضَّأْتُ وَأَنَا جُنُبٌ أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ ، وَلا أُصَلِّي وَلا أَقْرَأُ حَتَّى أَغْتَسِلَ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مالک غافقی بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب میں جنابت کی حالت میں وضو کر لوں تو میں کھا پی سکتا ہوں لیکن میں جب تک غسل نہ کروں اس وقت تک نماز ادا نہیں کرتا اور قرآن کی تلاوت نہیں کر سکتا۔“